QR CodeQR Code

کل مسالک علماء بورڈ کا سوشل میڈیا سے فرقہ وارانہ مواد ہٹانے کے فیصلے کا خیر مقدم

15 Jul 2020 12:58

مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ ہمارے بین المسالک اور بین المذاہب پلیٹ فارم صوبائی وزیر انسانی حقوق کیساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ اعجاز عالم آگسٹین کا کہنا تھا کہ کل مسالک علماء بورڈ اور قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم کی صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگیسٹین سے ملاقات، وزارت داخلہ کی جانب سے سوشل میڈیا سے نفرت انگیز اور فرقہ ورانہ مواد ہٹانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں سب سے زیادہ کام وزرات انسانی حقوق اور بین المذاہب آہنگی نے سرانجام دیئے ہیں۔ اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی ہم آہنگی کیلئے صوبائی وزارت انسانی کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔
 
مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ ہمارے بین المسالک اور بین المذاہب پلیٹ فارم صوبائی وزیر انسانی حقوق کیساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ اعجاز عالم آگسٹین کا کہنا تھا کہ کل مسالک علماء بورڈ اور قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں بین المذاہب ہم آہنگی کے کام کو بڑھانے میں ان کے تعاون کے مشکور ہیں۔ بین المذاہب رواداری وقت کا اہم ترین تقاضا ہے، حکومت اقلیتوں کے حقوق کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 874569

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874569/کل-مسالک-علماء-بورڈ-کا-سوشل-میڈیا-سے-فرقہ-وارانہ-مواد-ہٹانے-کے-فیصلے-خیر-مقدم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org