0
Wednesday 15 Jul 2020 13:01

غیر ملکی ایئرلائنز نے پاکستانی مسافروں کیلیے کورونا نہ ہونے کی رپورٹ لازمی قرار دیدی

غیر ملکی ایئرلائنز نے پاکستانی مسافروں کیلیے کورونا نہ ہونے کی رپورٹ لازمی قرار دیدی
اسلام ٹائمز۔ قطر، اتحاد، امارات ایئرلائنز نے پاکستانی مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔ غیر ملکی ایئرلائنز کی جانب سے پاکستانی مسافروں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے, جس میں بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے لیے کورونا نہ ہونے کی رپورٹ لازمی قرار دیدی گئی ہے جبکہ بیرون ممالک جانے والے مسافر کورونا ٹیسٹ روانگی سے 4 دن قبل کروائیں گے۔ غیر ملکی ایئرلائنز قطر ایئرویز، اتحاد ایئرلائنز اور امارات ایئرلائنز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے کے خواہشمند مسافر کورونا ٹیسٹ قطر، اتحاد، امارات ایئرلائنز کی منظور شدہ لیبارٹریز سے کروا سکتے ہیں اور منظور شدہ لیبارٹریز کی تفصیلات ایئرلائنز کے دفاتر، ٹریول ایجنٹس سے معلوم کی جا سکتی ہیں جبکہ منظور شدہ لیبارٹریز کی لسٹ ایئرلائنز کی ویب سائٹس پر بھی موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 874571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش