0
Wednesday 15 Jul 2020 15:37

پیپلز پارٹی کی قیادت کی عذیر بلوچ سے ملاقاتوں کے ثبوت، حبیب جان کا بڑا اعلان

پیپلز پارٹی کی قیادت کی عذیر بلوچ سے ملاقاتوں کے ثبوت، حبیب جان کا بڑا اعلان
اسلام ٹائمز۔ لیاری گینگ وار کے سربراہ عذیر بلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی عذیر بلوچ سے مزید ملاقاتوں کے حوالے سے کہا کہ پیپلز پارٹی کے  لوگ پہلی ملاقات سے انکار کررہے ہیں میں دوسری اور تیسری ملاقات کا بھی جلد انکشاف کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم عذیر بلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان بلوچ نے گفتگو میں کہا ہے کہ زیدی کا پہلے بھی مشکور تھا آج بھی ہوں، شکر ہے آپ لوگ لیاری کے حوالے سے لوگوں کو بے نقاب کررہے ہیں۔ حبیب جان بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پہلی ملاقات سے انکار کررہے ہیں، میں دوسری اور تیسری ملاقات کا بھی انکشاف بھی کروں گا اور ضروت پڑی تو ان ملاقاتوں کا ثبوت دوں گا، ظفر بلوچ کی سربراہی میں ان کی آصف زرداری سے ملاقت ہوئی تھی، لیاری، ملیر اور دیگر مضافاتی علاقوں پر عذیر بلوچ کی کمانڈ اچھی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ نبیل گبول سے پوچھیں وہ ایم این اے ہونے کے بعد لیاری میں داخل کیوں نہ ہوسکے، ارشد پپو کا قتل ہوا تو صورتحال بہتر رکھی جاسکتی تھی۔ ملزم عذیر بلوچ کے قریبی ساتھی نے مزید کہا کہ میرے خلاف جھوٹے مقدمات کو قائم رکھا گیا اور دیگر لوگوں کے خلاف مقدمات کو ختم کیا گیا۔

یاد رہے وفاقی وزیر علی زیدی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان بلوچ کی انکشافات سے بھرپور ویڈیو جاری کی تھی، جس میں عذیر بلوچ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بارے میں حبیب جان نے کہا تھا کہ 2012ء کے آپریشن کے بعد پیپلز پارٹی نے عذیر بلوچ سے دوبارہ رابطہ کیا اور اسے پیپلز پارٹی کی جانب سے 5 کروڑ روپے دیئے گئے، لیاری آپریشن کے بعد عزیر بلوچ دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔ حبیب جان نے ویڈیو میں بتایا کہ جب عذیر بلوچ واپس آیا تو قائم علی شاہ، شرمیلا فاروقی اور فریال بھی عذیر سے ملنے گئیں، اس کے بعد میرے دفتر پر حملہ ہوا اور میرا بھائی زخمی ہوا، جو بعد میں شہید ہوا لیکن بقول چوہدری اسلم اور رحمان ملک کے سب معاملات کا سرغنہ وہ مجھے گردانتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 874620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش