0
Wednesday 15 Jul 2020 20:40

مقبوضہ کشمیر، دن میں 9 کورونا ہلاکتیں، اموات کی تعداد بڑھکر 204

مقبوضہ کشمیر، دن میں 9 کورونا ہلاکتیں، اموات کی تعداد بڑھکر 204
اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں بدھ کے روز کورونا وائرس سے مزید نو افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 204 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق سات مریض سرینگر میں جبکہ ایک جی ایم سی اننت ناگ میں انتقال کر گیا۔ حکام کے مطابق آج صبح انتقال کرنے والوں میں سے تین کا تعلق بارہمولہ، 2 کا تعلق سرینگر اور ایک کا تعلق پلوامہ ضلع سے تھا۔ بعد ازاں مزید دو کورونا ہلاکتیں ہوئی جن سے اموات کی تعداد 204 تک بڑھ گئی۔ ان میں سعدہ کدل سرینگر کا 60 سالہ شہری بڈگام رٹھسونہ کا ایک 70 سالہ شہری شامل تھے۔ اس طرح آج دن کے دوران ابھی تک نو افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش