QR CodeQR Code

سندھ، موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے دستاویزات کی جگہ اسمارٹ کارڈ لانیکا فیصلہ

15 Jul 2020 19:43

وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ کارڈ کی فیس 800 روپے مقرر کی گئی ہے، گاڑی کے مالک کی تبدیلی پر اسمارٹ کارڈ بھی تبدیل ہوسکے گا، گاڑی مالکان 15 روز میں اسمارٹ کارڈ حاصل کرسکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ کاغذات رکھنے کی جھنجھٹ نہ ہی سنبھالنے کا مسئلہ، سندھ حکومت نے موٹر سائيکل اور گاڑیوں کے دستاویزات کی جگہ اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش چاؤلا نے جلد سیکیورٹی فیچر نمبر پلیٹ بھی متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن دستاویزات کی جگہ اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا، اب ڈرائیورز پورے کاغذات کی جگہ صرف کارڈ دکھا کر اپنا وقت بچاسکیں گے۔

وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ کارڈ کی فیس 800 روپے مقرر کی گئی ہے، گاڑی کے مالک کی تبدیلی پر اسمارٹ کارڈ بھی تبدیل ہوسکے گا۔ صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ گاڑی مالکان 15 روز میں اسمارٹ کارڈ حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جلد ہی سیکیورٹی فیچر نمبر پلیٹ بھی متعارف کرائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 874653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874653/سندھ-موٹر-سائیکل-اور-گاڑیوں-کے-دستاویزات-کی-جگہ-اسمارٹ-کارڈ-لانیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org