0
Wednesday 15 Jul 2020 19:45

کورونا وائرس کے سندھ پولیس پر وار جاری، 2 روز میں مزید 150 اہلکار شکار

کورونا وائرس کے سندھ پولیس پر وار جاری، 2 روز میں مزید 150 اہلکار شکار
اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس میں کورونا کے 150 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ پولیس افسران و جوانوں کی تعداد 2 ہزار 360 ہوگئی ہے۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سندھ پولیس میں گزشتہ 2 روز کے دوران کورونا وائرس کے 150 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اب تک 2 ہزار 360 کے قریب افسران اور جوان کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ 16 پولیس افسران و جوان فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے، جن میں سے 14 کا تعلق کراچی، جبکہ 2 کا حیدرآباد رینج سے تھا۔ ترجمان سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ اس وقت کورونا کا شکار ایک ہزار 649 اہلکار زیر علاج ہیں، جبکہ 695 افسران اور جوان صحت یاب ہوکر گھر جا چکے ہیں، کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں۔ کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانیت کیلئے انتہائی پُرعزم اور بلند حوصلہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش