QR CodeQR Code

کراچی میں مہنگے دودھ کی خریداری بند کرنے کی مہم کا آغاز

15 Jul 2020 19:49

کنزیومر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کوکب اقبال نے بتایا کہ ڈیری فارمرز ازخود فی لیٹر دودھ مقررہ ریٹ سے 27.65 فیصد زائد قیمتوں پر فروخت کر رہے ہیں، لہٰذا صارفین سے گزارش ہے کہ وہ کچھ دن دودھ نہ خرید کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا معاملے پر صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان نے مہنگے دودھ کی خریداری بند کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کوکب اقبال نے بتایا کہ ڈیری فارمرز فی لیٹر دودھ 94 روپے کے بجائے 120 روپے میں فروخت کرکے لوٹ مار کر رہے ہیں۔ ڈیری فارمرز ازخود فی لیٹر دودھ مقررہ ریٹ سے 27.65 فیصد زائد قیمتوں پر فروخت کر رہے ہیں، لہٰذا صارفین سے گزارش ہے کہ وہ کچھ دن دودھ نہ خرید کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگے دودھ کی عدم خریداری کی مہم 16 جولائی سے 20 جولائی تک جاری رہے گی، لیکن اس مہم کی کامیابی صارفین کے تعاون سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ دودھ فروشوں کی اجارہ داری کو ختم کرنے کیلئے شہری اپنا کردار ادا کریں اور شہری بحیثیت صارف اپنے حق کادفاع کریں۔


خبر کا کوڈ: 874655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874655/کراچی-میں-مہنگے-دودھ-کی-خریداری-بند-کرنے-مہم-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org