QR CodeQR Code

گمبہ سکردو میں اسد عاشورا 28 جولائی کو منانے کا فیصلہ

15 Jul 2020 20:42

سکردو حلقہ نمبر 2 کی تمام ماتمی انجمنوں کا اہم اجلاس چئیرمین اکبر ہاوس گمبہ سکردو میں نامور عالم دین سید احمد شاہ الحسینی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں انجمن امامیہ بلتستان کے حالیہ اجلاس میں سات ذی الحجہ سے 9 ذی الحج تک ایس او پیز کے تحت عشرہ اسد کی مجالس منعقد کرنے کے سلسلے میں کئے گئے فیصلے کی توثیق کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ سکردو حلقہ نمبر 2 کی تمام ماتمی انجمنوں کا اہم اجلاس چئیرمین اکبر ہاوس گمبہ سکردو میں نامور عالم دین سید احمد شاہ الحسینی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عشرہ اسد کی مجالس سے متعلق گفت و شنید کی گئی۔ اجلاس میں انجمن امامیہ بلتستان کے حالیہ اجلاس میں سات ذی الحجہ سے 9 ذی الحج تک ایس او پیز کے تحت عشرہ اسد کی مجالس منعقد کرنے کے سلسلے میں کئے گئے فیصلے کی توثیق کی گئی۔ طویل مشاورت کے بعد رواں سال ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے 28 جولائی سات ذی الحج کو یوم شہادت حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے موقع پر گمبہ سکردو میں عاشورہ اسد منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں عاشورہ اسد کے موقع پر ایس او پیز کو فالو کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ عزاداروں میں سینٹائزر اور ماسک تقسیم کئے جائیں گے۔ جلوسوں کی گزرگاہوں  امام بارگاہوں اور عزاخانوں میں کورونا سے بچاو کیلئے خصوصی سپرے کئے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال عشرہ اسد کو کورونا سے نجات کیلئے یوم نجات کے طور پر منایا جائے گا۔ عشرہ اسد کے سلسلے میں سکردو میں منعقد ہونے والی مجالس عزاء میں ملکی سلامتی، استحکام اسلام کی سربلندی اور کورونا سے بچاو کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عشرہ اسد کے دوران شادی بیاہ کی تقریبات سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ اجلاس کے شرکاء کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے درخواست کی گئی کہ وہ عشرہ اسد کے احترام میں سیاسی اور انتخابی سرگرمیاں منسوخ کریں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انجمن امامیہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ محرم الحرام اور ایام اسد کے درمیان چند دنوں کا وقفہ ہونے کی وجہ سے رواں سال سکردو میں اسد عاشورا نہ منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم گمبہ سکردو میں اسد عاشورا کے حوالے فیصلہ وہاں کے عمائدین اور ماتمی انجمنوں پر چھوڑ دیا گیا تھا


خبر کا کوڈ: 874662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874662/گمبہ-سکردو-میں-اسد-عاشورا-28-جولائی-کو-منانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org