QR CodeQR Code

چینی کمپنی ہواوے پر امریکہ کیطرف سے سفری پابندیاں عائد

15 Jul 2020 21:22

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہواوے سے کاروبار کرنے والے انسانی حقوق پامال کرنے والوں سے کاروبار کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے چینی کمپنی ہواوے پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اس ضمن میں الزام عائد کیا ہے کہ ہواوے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ممالک کی مدد میں ملوث ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ہواوے کے کچھ ملازمین کو امریکی ویزہ نہیں دیا جائے گا۔ امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھرکی ٹیلی کام کمپنیاں اسے اپنے لیے ایک نوٹس سمجھیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہواوے سے کاروبار کرنے والے انسانی حقوق پامال کرنے والوں سے کاروبار کررہے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 874677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874677/چینی-کمپنی-ہواوے-پر-امریکہ-کیطرف-سے-سفری-پابندیاں-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org