QR CodeQR Code

ٹرمپ نیویارک میں پی آئی اے کا ہوٹل روزویلٹ خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں

15 Jul 2020 21:27

پی آئی اے کے انویسٹمنٹ لمیٹیڈ کے ایم ڈی نجیب سمیع نے نجکاری کمیٹی کو بتا دیا کہ حکومت دس مرتبہ روزویلٹ ہوٹل بیجنے کی کوشش کرچکی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری میں پی آئی اے کی کارکردگی پر غور کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو بتایا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں قومی ایئر لائن کی ملکیتی ہوٹل روزویلٹ ہوٹل خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ پی آئی اے کے انویسٹمنٹ لمیٹیڈ کے ایم ڈی نجیب سمیع نے نجکاری کمیٹی کو بتا دیا کہ حکومت دس مرتبہ روزویلٹ ہوٹل بیجنے کی کوشش کرچکی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری میں پی آئی اے کی کارکردگی پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کمیٹی ممبر خواجہ آصف نے اعتراف کیا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری نہ کرپانا انکی حکومت کی ناکامی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی نجکاری کیلئے حالات بہتر نہیں ہیں، پی آئی اے کی نجکاری پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔

خیال رہے کہ آج وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا کہ نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل فروخت کررہے ہیں اور نہ نجکاری ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ قومی اثاثے کو ایسے ہی پھینکنا نہیں چاہیے جیسا عمومی طور پر ہم کرتے ہیں۔  دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے عدالت کو بتایا کہ حکومت ایڈوائزر مقرر کر رہی ہے کہ کیسے ہوٹل کو مستقبل میں منافع بخش بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 874678

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874678/ٹرمپ-نیویارک-میں-پی-ا-ئی-اے-کا-ہوٹل-روزویلٹ-خریدنے-دلچسپی-رکھتے-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org