QR CodeQR Code

پنجاب میں کہیں بھی جنگلات کی چوری برداشت نہیں کریں گے، سبطین خان

15 Jul 2020 22:28

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر جنگلات پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹمبر مافیا کے خلاف قوانین سخت کر رہے ہیں۔ پنجاب میں کہیں بھی جنگلات کی چوری برداشت نہیں کریں گے۔ 26 ارب روپے میں بلین سونامی منصوبہ مکمل ہوگا۔ پنجاب میں 2 سالوں میں 3 نیشنل پارک بنائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کہیں بھی جنگلات کی چوری برداشت نہیں کریں گے۔ نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ میانوالی کے جنگلات میں درختوں کی غیرقانونی کٹائی ہوئی۔ چک نمبر 4 ڈی بی کے سامنے جنگلات کی کٹائی پر ایکشن لیا، درختوں کی غیرقانونی کٹائی کرنے والوں پر ایف آئی آر درج کر دی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ سبطین خان کا کہنا تھا کہ حکومت 1927 ایکٹ میں تبدیلیاں کر رہی ہے، ٹمبر مافیا کے خلاف قوانین سخت کر رہے ہیں۔ پنجاب میں کہیں بھی جنگلات کی چوری برداشت نہیں کریں گے۔ وزیر جنگلات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ 26 ارب روپے میں بلین سونامی منصوبہ مکمل ہوگا۔ پنجاب میں 2 سالوں میں 3 نیشنل پارک بنائے۔


خبر کا کوڈ: 874696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874696/پنجاب-میں-کہیں-بھی-جنگلات-کی-چوری-برداشت-نہیں-کریں-گے-سبطین-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org