0
Wednesday 15 Jul 2020 22:54

مزید 2165 افراد کورونا کا شکار، پمز میں دو ماہ کیلئے ہائی الرٹ

مزید 2165 افراد کورونا کا شکار، پمز میں دو ماہ کیلئے ہائی الرٹ
اسلام ٹائمز۔ پمز انتظامیہ نے عید الاضحیٰ، محرم الحرام اور کورونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر آئندہ دو ماہ کے لیے اسپتال میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پمز انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق عید الاضحیٰ، محرم الحرام اور کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر آئندہ دو ماہ کے لیے اسپتال میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پمز اسپتال 20 جولائی تا 20 ستمبر ہائی الرٹ رہے گا کیوں کہ عید الاضحیٰ، محرم الحرام میں کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔ سرکلر کے مطابق ہائی الرٹ میں پمز اسپتال ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، ہائی الرٹ کے دوران پمز کی حدود میں احتجاج، جلسے، جلوس پر پابندی ہو گی، آئندہ دو ماہ میں احتجاج، سیاسی سرگرمیاں خلاف قانون تصور ہوں گی، ملازمین کو ہائی الرٹ کے دوران حاضری یقینی بنانی ہو گی۔ سرکلر کے مطابق ہائی الرٹ دورانیے کے لیے تیاریاں مکمل کرنے اور ہائی الرٹ سے قبل ادویات، کورونا حفاظتی کٹس ذخیرہ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ 

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 165 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ 67 جاں بحق ہو گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار 749 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں 9 ہزار، پنجاب میں 7 ہزار 175، خیبر پختونخوا ایک ہزار 575، اسلام آباد میں 2 ہزار 333، بلوچستان میں 305، آزاد کشمیر میں 320 جب کہ گلگت بلتستان میں 69 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک بھر میں 16 لاکھ 27 ہزار 939 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا کے 2 ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 55 ہزار 769 ہو گئی ہے۔

سندھ میں ایک لاکھ 7 ہزار 773، پنجاب میں 88 ہزار 45، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار ایک، اسلام آباد میں 14 ہزار 315، بلوچستان میں 11 ہزار 239، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 708 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 688 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 کے دوران مزید 67 افراد دم توڑ گئے ، اس طرح ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 386 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں 2 ہزار 43، سندھ میں ایک ہزار 863، خیبرپختونخوا ایک ہزار114، اسلام آباد میں 155، بلوچستان میں 127، آزاد کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں 38 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ ملک بھرمیں اب تک ایک لاکھ 72 ہزار 810 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں جب کہ فعال مریضوں کی تعداد 77 ہزار 573 ہے۔ جب کہ 2 ہزار 78 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 874698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش