QR CodeQR Code

"حزب اللہ" لبنانی تنظیم، وسیع عوامی محبوبیت کی حامل اور لبنانی پارلیمان کا ایک حصہ ہے، احمد سویدان

15 Jul 2020 23:42

عرب ای مجلے العہد کیمطابق اقوام متحدہ کیلئے لبنان کے مستقل نمائندے نے صیہونی نمائندے کیجانب سے "حزب اللہ لبنان" کو دہشتگرد تنظیم کہہ کر مخاطب کئے جانیکے ردعمل میں دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ حزب اللہ نہ صرف لبنان کی ایک قومی تنظیم بلکہ لبنانی عوام کے اندر وسیع محبوبیت کی حامل اور لبنانی پارلیمنٹ کا ایک حصہ ہے۔ احمد سویدان نے کہا کہ دہشتگرد درحقیقت غیر قانونی اور غاصب صیہونی رژیم "اسرائیل" ہے جسنے سال 2006ء میں لبنان پر حملہ کیا اور پھر اُسے منہ کی کھا کر وہاں سے واپس پلٹنا پڑا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ عرب ای مجلے العہد کے مطابق اقوام متحدہ کے لئے لبنان کے مستقل نمائندے نے لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ کا پرزور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان دہشتگرد تنظیم نہیں بلکہ غاصب صیہونی رژیم کے ناجائز قبضے کیخلاف بھرپور مزاحمت کرنے والی قومی تنظیم ہے۔ تفصیلات کے مطابق احمد سویدان نے شام سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں موجود غاصب صیہونی رژیم (اسرائیل) کے مستقل نمائندے کی جانب سے حزب اللہ لبنان کو دہشتگرد تنظیم کہہ کر مخاطب کئے جانے کے ردعمل میں قومی مزاحمتی فورس کا دفاع کیا اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ حزب اللہ نہ صرف لبنان کی ایک قومی تنظیم بلکہ لبنانی عوام کے اندر وسیع محبوبیت کی حامل اور لبنانی پارلیمنٹ کا ایک حصہ ہے۔ احمد سویدان نے کہا کہ دہشتگرد درحقیقت غیر قانونی اور غاصب صیہونی رژیم اسرائیل ہے جس نے سال 2006ء میں لبنان پر حملہ کیا اور پھر اُسے منہ کی کھا کر وہاں سے واپس پلٹنا پڑا تھا۔


خبر کا کوڈ: 874699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874699/حزب-اللہ-لبنانی-تنظیم-وسیع-عوامی-محبوبیت-کی-حامل-اور-پارلیمان-کا-ایک-حصہ-ہے-احمد-سویدان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org