0
Wednesday 15 Jul 2020 23:49

کرم پولیس کے افسروں اور جوانوں میں بہترین کارکردگی پر توصیفی اسناد تقسیم

کرم پولیس کے افسروں اور جوانوں میں بہترین کارکردگی پر توصیفی اسناد تقسیم
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں کرم پولیس کے افسروں و جوانوں کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر توصیفی اسناد سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق کرم پولیس نے دہشت گردی، منشیات، سمگلنگ اور دیگر جرائم کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ جس سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے اس کارہائے نمایاں پر کرم پولیس کے 30 افسروں و جوانوں کو توصیفی اسناد سے نوازا۔ انعام یافتہ گان میں کانسٹیبل سے لیکر ڈی ایس پی رینک کے اہلکار شامل تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ خاصہ داروں اور لیویز اہلکاروں کے پولیس میں انضمام کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور فیز 2 بھی کچھ دنوں میں مکمل ہو جائے گا اور یوں انضمام کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خاصہ داروں اور لیویز اہلکاروں کی ٹریننگ بھی یکم اگست سے شروع کردی جائے گی۔ آپ کے حقوق صوبہ میں تعینات دیگر پولیس اہلکاروں کے برابر ہیں اور پولیس کے لیے مہیا کئے گئے تمام مراعات جس میں ویلفیئر، شہداء پیکج وغیرہ شامل ہیں، ان میں آپ کو برابر حقوق دیئے جائیں گے۔ آئی جی پی نے کرم پولیس کے افسروں اور جوانوں سے کہا کہ اگر آپ کو مسائل درپیش ہوں تو ان کے بارے میں آگاہ کریں انشاء اللہ ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ آئی جی پی نے ہدایت کی کہ نئے دور کے چیلنجز کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں عوامی پولیسنگ کو فروغ دیں۔ جس میں عوام کی خدمت اور عزت نفس کو ملحوظ رکھتے ہوئے بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ 
خبر کا کوڈ : 874705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش