1
Wednesday 15 Jul 2020 23:59

امریکہ انسانی امداد کے درپردہ شام میں برسرپیکار دہشتگردوں تک اسلحہ پہنچا رہا ہے، روس

شام کے اندر امریکہ کے بجائے یورپ انسانی امدادی سامان پہنچائے
امریکہ انسانی امداد کے درپردہ شام میں برسرپیکار دہشتگردوں تک اسلحہ پہنچا رہا ہے، روس
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے "گیناڈیج گیٹیلوف" نے روسی اخبار "ایزویسٹیا" کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی شام کے اندر اپنی انسانی امدادی سرگرمیوں کو وہاں برسرپیکار دہشتگردوں تک اسلحہ پہنچانے کے لئے ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ گیناڈیج گیٹیلوف نے کہا کہ یہ بات کسی کے لئے ڈھکی چھپی نہیں کہ امریکہ اور اس کے اتحادی شام کے اندر ہونے والی انسانی امدادی سرگرمیوں کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے کہا کہ شام کے اندر ہونے والی انسانی امدادی کارروائیوں کے درپردہ امریکہ اور اس کے اتحاد شامی حکومت اور سالمیت کو کمزور بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔ گیناڈیج گیٹیلوف نے کہا کہ امریکی اپنے مذموم سیاسی اہداف تک پہنچنے کے لئے حتی دہشتگردوں کے زیر کنٹرول علاقوں کے اندر بھی اقتصادی، سیاسی و انسانی امدادی سرگرمیوں سمیت ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔ روسی سفارتکار نے یورپ سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی امداد کو شام کے اندر پہنچائے۔ گیناڈیج گیٹیلوف نے کہا کہ میں یورپ کو یقین دلواتا ہوں کہ شامی حکومت اس حوالے سے مکمل تعاون کرے
خبر کا کوڈ : 874709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش