0
Thursday 16 Jul 2020 00:08

ثمر ہارون بلور نے جعل سازی کے مقدمے میں عبوری ضمانت کروالی

ثمر ہارون بلور نے جعل سازی کے مقدمے میں عبوری ضمانت کروالی
اسلام ٹائمز۔ اے این پی کی رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے جعل سازی کے مقدمے میں ایبٹ آباد ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی ہے، اس سے قبل موصوفہ نے 6 جولائی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کی عدالت سے سفری ضمانت کروائی تھی، موصوفہ کے خلاف تھانہ ڈونگا گلی میں یکم جولائی کو ایف آئی آر نمبر 142 کے تحت زیر دفعہ 419/420/468/اور471PPC کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ سفری ضمانت کی توسیع کیلئے رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور اپنے وکیل تنویر مغل کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج ایبٹ آباد سید عارف شاہ کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ فاضل عدالت نے سیشن جج پشاور کی سفری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے اسی ہزار روپے کے مچکلے پر دو مقامی اشخاص کی ضمانت پر عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 874710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش