QR CodeQR Code

علامہ مقصود ڈومکی کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم بلوچستان سے ملاقات

16 Jul 2020 00:16

ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے محرم الحرام میں نصیر آباد ڈویژن کے بعض عزاداری سے متعلق مسائل سے ہوم سیکرٹری کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے بر وقت میٹنگز کا انعقاد ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور مرکزی عزاداری کونسل کے وائس چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم بلوچستان حافظ عبدالباسط سے ملاقات کی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی رہنما علامہ ولایت حسین جعفری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے محرم الحرام میں نصیر آباد ڈویژن کے بعض عزاداری سے متعلق مسائل سے ہوم سیکرٹری کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے بر وقت میٹنگز کا انعقاد ضروری ہے۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے ہوم سیکرٹری بلوچستان حافظ عبدالباسط نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں بر وقت میٹنگز منعقد کی جائیں گی۔ قیام امن کے سلسلے میں حکومت اور عوام کا باہمی تعاون ضروری ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے ہوم سیکریٹری بلوچستان کو کتاب القول المعتبر فی الامام المنتظر کا تحفہ بھی پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 874711

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874711/علامہ-مقصود-ڈومکی-کی-ایڈیشنل-چیف-سیکرٹری-ہوم-بلوچستان-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org