QR CodeQR Code

طیب اردگان میوزیم کو مسجد میں تبدیل کرنے پر لائق تحسین ہیں، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

16 Jul 2020 00:33

جے یو پی کے سربراہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ باعزت حکمران طیب اردگان جیسے ہوتے ہیں، جو اپنی اسلامی روایات اور اقدار پر کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرتے اور وہ اقدام اٹھاتے ہیں، جس کو ان کا مذہب حکم دیتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ترکی کے سربراہ طیب اردگان قابل مبارکباد ہیں جنہوں نے 86 سال کے بعد ایک میوزیم کو مسجد صوفیاء میں تبدیل کرکے اسکی اصلی حیثیت بحال کردی اور یہود و نصاریٰ کے عالمی دباؤ کی کوئی پرواہ نہیں کی۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس میں سبق ہے ہمارے حکمرانوں کیلئے جو عالمی دباؤ میں آکر کہیں مسجدوں کو ڈھا رہے ہیں تو کہیں مندر، چرچ اور گردوارے بنوارہے ہیں، کہیں قادیانیوں کو نوازنے کیلئے مختلف اقدامات کر کے اسلامی احکامات اور اپنے آئین کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں اور اقوام عالم کے سامنے اپنی بے بسی کا تماشا بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ باعزت حکمراں طیب اردگان جیسے ہوتے ہیں، جو اپنی اسلامی روایات اور اقدار پر کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرتے اور وہ اقدام اٹھاتے ہیں، جس کو ان کا مذہب حکم دیتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 874712

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874712/طیب-اردگان-میوزیم-کو-مسجد-میں-تبدیل-کرنے-پر-لائق-تحسین-ہیں-صاحبزادہ-ابوالخیر-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org