QR CodeQR Code

سعودی عرب نے قہوہ خانوں میں‌ شیشہ پینے کی پابندی اٹھالی

16 Jul 2020 01:15

سعودی عرب کرونا وائرس امور کی نگراں کمیٹی نے قہوہ خانوں اور ریسٹورانٹس کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ ایک دن میں ایک شیشہ ایک ہی گاہک استعمال کرے گا اور اس کی عمر 18 سے 65 برس ہونی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی حکومت نے قہوہ خانوں اور ریسٹورانٹس میں شیشہ پینے کی اجازت دے دی، تاہم یہ اجازت ایک شیشہ ایک ہی گاہک کے استعمال کرنے سے مشروط ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد شیشہ اور حقہ پیش کرنے پر پابندی عائد کردی تھی تاہم اب کرونا وائرس کے امور کے نگراں اداروں نے مذکورہ پابندی اٹھا لی ہے۔ سعودی عرب کرونا وائرس امور کی نگراں کمیٹی نے قہوہ خانوں اور ریسٹورانٹس کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ ایک دن میں ایک شیشہ ایک ہی گاہک استعمال کرے گا اور اس کی عمر 18 سے 65 برس ہونی چاہیے۔ ہدایات کے مطابق ٹبیلوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہے اور شیشہ کے استعمال کے بعد اسے اندر اور باہر گرم پانی سے صاف کیا جائے گا اور باہر سے اسے سینیٹائز بھی کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 874718

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874718/سعودی-عرب-نے-قہوہ-خانوں-میں-شیشہ-پینے-کی-پابندی-اٹھالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org