0
Thursday 16 Jul 2020 02:21

بےنظير کی وصیت پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں سب کو دکھائی گئی تھی، مرتضیٰ وہاب

بےنظير کی وصیت پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں سب کو دکھائی گئی تھی، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے علی زیدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے نظير بھٹو کی وصیت پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں سب کو دکھائی گئی۔ ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وہ وصیت بی بی کے گھر میں بھی آویزاں ہے، وصیت ان کے خاندان کی میراث ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے سوال کیا کہ علی زیدی کے خاندان میں کسی کے فوتگی ہو تو کیا وصیت مانگ سکتا ہوں؟ کون لوگ ہیں یہ جن میں اخلاقی و سماجی اقدار نہیں۔

درایں اثناء مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے کچھ نہ کرنے سے نقصان عوام کا ہو رہا ہے، حکومت نے سمت درست نہ کی تو مزید بحران پیدا ہوں گے۔ ترجمان حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں لیکن یہاں حکومت نے تاخیر کی، حکومت کو پیٹرول مافیا کے آگے گھٹنے ٹیکنے پڑے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ چینی کے ریٹ میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے، چینی بحران کو 55 دن ہوگئے لیکن کوئی کارروائی نہ ہوئی، یہ حکومت کہتی کچھ اور کرتی کچھ ہے، ان کے اپنے مقاصد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے کچھ نہ کرنے سے نقصان عوام کا ہو رہا ہے، حکومت نے سمت درست نہ کی تو مزید بحران پیدا ہوں گے، حکومت کا طریقہ واردات سادہ ہے، طلب اور رسد کا فرق پیدا کردیا جاتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دواؤں کی مارکیٹ میں قلت ہوئی تو قیمتوں میں اضافہ ہوا، چینی مارکیٹ میں کم ہوئی تو قیمت زیادہ ہوگئی، لوگوں نے اربوں کمائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹڈی دل کا سامنا رہا، وفاقی حکومت کا اس پر کردار سب کے سامنے ہے، سوچیں کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے وفاقی حکومت کو سندھ نے پیسے دیئے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ واحد صوبہ تھا جس نے گندم کی پیداوار کا ہدف حاصل کیا، سندھ نے ہدف سے بڑھ کر 3.82 ملین میٹرک ٹن گندم کی پیداوار دی، کوویڈ کے زمانے میں گندم کی پیداوار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پختونخواہ اور پنجاب میں گندم کے ریٹ زیادہ ہیں، قیمت بڑھانے کے لئے گندم ذخیرہ کی جارہی ہے، پنجاب میں گندم جاری کرنا شروع کردی گئی ہے، ابھی سے گندم جاری کرنا شروع کریں تو اس کی قیمت میں فرق آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 874721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش