QR CodeQR Code

علی زیدی نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی وصیت کو غیر مصدقہ قرار دے دیا

16 Jul 2020 02:17

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بی بی شہید کی غیر مصدقہ وصیت قوم کو بے وقوف بنانے کے لئے کافی تھی، بی بی شہید کی وصیت کے ذریعے پیپلز پارٹی پر قبضہ اور الیکشن جیتے گئے، لعل شہباز کی سرزمین کو 12 برس سے زیادہ عرصے سے تباہ کر رکھا ہے، وقت آگیا ہے کہ بلاول اور زرداری وصیت دکھائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی وصیت کو غیر مصدقہ قرار دے دیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں علی زیدی نے کہا کہ بی بی شہید کی غیر مصدقہ وصیت قوم کو بے وقوف بنانے کے لئے کافی تھی، بی بی شہید کی وصیت کے ذریعے پیپلز پارٹی پر قبضہ اور الیکشن جیتے گئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لعل شہباز کی سرزمین کو 12 برس سے زیادہ عرصے سے تباہ کر رکھا ہے، وقت آگیا ہے کہ بلاول اور زرداری وصیت دکھائیں۔


خبر کا کوڈ: 874722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874722/علی-زیدی-نے-سابق-وزیراعظم-بے-نظیر-بھٹو-کی-وصیت-کو-غیر-مصدقہ-قرار-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org