QR CodeQR Code

کراچی میں دودھ کے بعد آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ

16 Jul 2020 02:47

ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ گندم مہنگی ہونے کے باعث ہوا کیونکہ گندم کی قیمت میں 4 روپے کلو گرام کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گندم کی فی کلو گرام قیمت 48 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں دودھ کے بعد آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا، فلوز ملز مالکان نے گندم کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر آٹے کی فی کلو قیمت میں کم از کم 6 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کردیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس اضافے کے بعد ڈھائی نمبر آٹے کا 10 کلو گرام کا تھیلا  545 روپے اور چکی کے آٹے کا 10 کلو گرام کا تھیلا 620 روپے کا ہوگیا۔ ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ گندم مہنگی ہونے کے باعث ہوا کیونکہ گندم کی قیمت میں 4 روپے کلو گرام کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گندم کی فی کلو گرام قیمت 48 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد میدہ اور سوجی کی قیمت بھی بڑھنے کے امکانات ہیں، آٹا مہنگا ہونے سے ڈبل روٹی، بن، پاپے، بسکٹ اور دیگر بیکری مصنوعات بھی مہنگی ہوجائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 874725

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874725/کراچی-میں-دودھ-کے-بعد-آٹے-کی-قیمت-بھی-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org