0
Thursday 16 Jul 2020 08:31

امریکا، برطانیہ اور روس میں کورونا ویکسین کے کامیاب ٹرائل

امریکا، برطانیہ اور روس میں کورونا ویکسین کے کامیاب ٹرائل
اسلام ٹائمز۔ امریکا، برطانیہ اور روس میں کورونا وائرس ویکسین کے کامیاب ٹرائل کے دعوؤں کے بعد مہلک وائرس سے بچاؤ کی امیدیں بڑھنے لگیں۔برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی فارما کمپنی آسٹرازینیکا کے اشتراک سے بنائی گئی ویکسین کی مریضوں میں اینٹی باڈیز اور ٹی سیلز پیدا کرنے میں کامیاب رہی، جس کے بعد برطانوی سائنسدانوں نے 80 فیصد امید ظاہر کی ہے کہ کورونا کے خلاف ویکسین ستمبر تک آ جائے گی۔ دوسری جانب امریکی بائیوٹیک فرم Moderna نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کی تیار کردہ کورونا ویکسین 27 جولائی کو انسانی آزمائش کے آخری مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔ ادھر روسی فوج نے بھی محفوظ ویکسین کے کامیاب انسانی ٹرائل کا دعویٰ کیا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کی ویکسین کے بارے میں کوئی دعویٰ ابھی قبل از وقت ہے۔
خبر کا کوڈ : 874739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش