QR CodeQR Code

سندھ، لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع

16 Jul 2020 08:38

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن میں 15 اگست تک کی توسیع کی گئی ہے، عوامی مقامات اور پارکس بھی 15 اگست بند رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا کی صورتحال میں لاک ڈاؤن کے معاملے پر سندھ حکومت نے ایک ماہ کی توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، یکم جولائی کو لگائی گئی پابندیاں مزید 15 اگست تک برقرار رہیں گی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن میں 15 اگست تک کی توسیع کی گئی ہے، عوامی مقامات اور پارکس بھی 15 اگست بند رہیں گے جبکہ سینما ہالز کو مزید ایک ماہ کے لئے بند رکھا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام قسم کی تقریبات بھی ایک ماہ مکمل بند ہوں گی جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مزید ایک ماہ بند رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 874742

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874742/سندھ-لاک-ڈاو-ن-میں-ایک-ماہ-کی-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org