0
Thursday 16 Jul 2020 08:49

آرمی چیف کی عراق کو سلامتی اور ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

آرمی چیف کی عراق کو سلامتی اور ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کے سفیر حامد عباس نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکورٹی اور کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف نے عراقی سفیر کو عراق کی ترقی اور سیکورٹی امور میں ہر ممکن معاونت کی پیشکش کی۔ عراقی سفیر حامد عباس نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 874743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش