0
Thursday 16 Jul 2020 10:18

ہم عمران خان کے مخالف ضرور ہیں لیکن دشمن نہیں ہیں، خرم دستگیر

ہم عمران خان کے مخالف ضرور ہیں لیکن دشمن نہیں ہیں، خرم دستگیر
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے مخالف ضرور ہیں لیکن دشمن نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دیا مربھاشا ڈیم کا آج تیسری بار افتتاح ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈیم کا پہلے مشرف دور میں افتتاح کیا گیا پھر پی پی دور میں افتتاح ہوا لیکن پیشرفت نہیں ہوئی۔
لیگی رہنما نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دیا مربھاشا ڈیم کے لیے زمین مسلم لیگ (ن) کے دور میں خریدی گئی، وزیراعظم جس منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں وہ ن لیگ کے دور میں شروع  کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اعتراف کرنا چاہیے کہ مسلم لیگ (ن) نے ان منصوبوں کیلئے کام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے دیگر صوبوں میں بھی کام کیا، لواری ٹنل اور دیگر منصوبے اس کا ثبوت ہیں۔ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ہم بہت جلد حکومت کے خلاف نیب میں جائیں گے، وزیراعلیٰ محمودخان نے چیلنج تو دیا ہے لیکن خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن بند ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 874750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش