QR CodeQR Code

غیر منتخب افراد اور معاونین حکومت چلارہے ہیں

حکومت سیاسی نہیں بلکہ سلیکٹڈ ہے، لطیف کھوسہ

16 Jul 2020 10:37

اپنے انٹرویو میں سابق گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ اب تک پی ٹی آئی کے لوگوں پر کیسز کیوں نہیں بنے؟، نیب کی کارکردگی یہ ہے کہ ایک دھیلا بھی واپس نہیں آیا، جس کی گردن پر ہاتھ رکھنا ہو حکومت نیب سے کارروائی کرواتی ہے، زرداری اور خورشید شاہ پر بنائے کیسز میں کوئی جان نہیں، پارک لین اور جعلی اکاؤنٹس کیسز بے بنیاد ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ نیب متنازع ہوچکا، حکومت سیاسی نہیں سلیکٹڈ ہے، غیر منتخب افراد اور معاونین حکومت چلا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء لطیف کھوسہ نے نیب کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیب ٹارگٹڈ اور سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ پر دو رائے نہیں ہو سکتیں، نیب متنازع ہوچکا ہے، چیف جسٹس بھی کہہ چکے نیب غلط طریقے سے عمل کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی نہیں بلکہ سلیکٹڈ ہے، عمران خان کرونا کی ڈھال کے پیچھے چھپے ہیں۔ حکومت معاونین اور غیر منتخب افراد چلا رہے ہیں، جن کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں، روز اتحادی حکومت چھوڑتے اور واپس آتے ہیں۔

سابق گورنر پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ اب تک پی ٹی آئی کے لوگوں پر کیسز کیوں نہیں بنے؟، نیب کی کارکردگی یہ ہے کہ ایک دھیلا بھی واپس نہیں آیا، جس کی گردن پر ہاتھ رکھنا ہو حکومت نیب سے کارروائی کرواتی ہے، زرداری اور خورشید شاہ پر بنائے کیسز میں کوئی جان نہیں، پارک لین اور جعلی اکاؤنٹس کیسز بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سابق صدر پرویز مشرف کے ریفرنڈم میں پولنگ ایجنٹ تھے، وہ اس وقت سے وزارت عظمٰی کے دیوانے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 874758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874758/حکومت-سیاسی-نہیں-بلکہ-سلیکٹڈ-ہے-لطیف-کھوسہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org