0
Thursday 16 Jul 2020 11:42

ہم ناانصافی کیخلاف لڑ رہے ہیں، راہل گاندھی

ہم ناانصافی کیخلاف لڑ رہے ہیں، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش میں قبضہ ہٹانے گئے پولیس دستے کے اراکین کے ذریعہ دلت کنبے کے لوگوں کے ساتھ کی گئی بربریت کے وائرل ہوئے ویڈیو پر گہرا دکھ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی سوچ اور ناانصافی کے خلاف وہ لڑ رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے ایک بیان میں ریاست کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ہماری لڑائی اسی سوچ اور ناانصافی کے خلاف ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پولیس بربریت کا ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ مدھیہ پردیش کے دلت کسان کنبوں کے ساتھ پولیس کے ظلم کا وائرل ہوا ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں پولیس دستے دلت کنبوں کی خواتین اور بچوں پر ڈنڈے برسا رہے ہیں اور لات گھوسوں سے ان کی پٹائی کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش