QR CodeQR Code

راجوری میں ایل او سی کے نزدیک کم شدت والا دھماکہ، فوجی زخمی

16 Jul 2020 11:41

حکام کے مطابق فوج کی ایک پارٹی لائن آف کنٹرول پر کلال علاقے میں معمول کی گشت پر تھی جس کے دوران ایک زیر زمین بارودی سرنگ پھٹ پڑی جس کی زد میں آکر ایک فوجی زخمی ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ راجوری ضلع کے نوشیرا سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک کم شدت والا زیر زمین بارودی دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔ حکام کے مطابق فوج کی ایک پارٹی لائن آف کنٹرول پر کلال علاقے میں معمول کی گشت پر تھی جس کے دوران ایک زیر زمین بارودی سرنگ پھٹ پڑی جس کی زد میں آکر ایک فوجی زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ گذشتہ شام کو پیش آیا۔ حکام نے کہا کہ زخمی فوجی اہلکار کو نزدیکی اسپتال لے جایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 874767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874767/راجوری-میں-ایل-او-سی-کے-نزدیک-کم-شدت-والا-دھماکہ-فوجی-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org