0
Thursday 16 Jul 2020 11:31

دیامر بھاشا ڈیم کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج کے 120 دستے تعینات کرنے کی منظوری

دیامر بھاشا ڈیم کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج کے 120 دستے تعینات کرنے کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دیامر بھاشا ڈیم اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کی منظوری دیدی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے ضلع دیامر میں دسمبر 2020 تک پاک فوج کے 120 دستے تعینات کرنے کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کرنے کی درخواست وزارت داخلہ کو بھجوائی تھی جس میں کہا گیا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے زمین کے حصول کے دوران قراقرم ہائی پر تھریٹ الرٹ موصول ہوئے تھے، بھارت سمیت دشمن ملک عناصر دیامر بھاشا ڈیم کی تعیمر کے سخت مخالف ہیں اور گلگت بلتستان سے کئی بھارتی جاسوس پکڑے جا چکے ہیں اس لیے پاک فوج کے اضافی دستوں کی تعیناتی ضروی ہے تاکہ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے۔ وفاقی حکومت نے درخواست پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے دیامر بھاشا ڈیم کی حافظت کیلئے پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔
خبر کا کوڈ : 874768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش