QR CodeQR Code

روس کے تین شہریوں اور پانچ کمپنیوں پر امریکہ نے اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں

16 Jul 2020 11:34

امریکی حکومت نے ایگور لورینکوف، آندرے مینڈیل اور میخائل پوٹیپکن پر امریکی انتخابات میں مداخلت کاالزام لگاتے ہوئے پابندیاں عائد کی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے روس کے تین شہریوں اور پانچ کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکا کی جانب سے جن افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان کا تعلق اس روسی شہری سے ہے جو امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔ امریکی حکومت نے ایگور لورینکوف، آندرے مینڈیل اور میخائل پوٹیپکن پر امریکی انتخابات میں مداخلت کاالزام لگاتے ہوئے پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے روسی تاجر یویگینے پریگوزین پر پچھلے برس الزام لگایا تھا کہ وہ 2016ء میں امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت میں ملوث تھا
 


خبر کا کوڈ: 874769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874769/روس-کے-تین-شہریوں-اور-پانچ-کمپنیوں-پر-امریکہ-نے-اقتصادی-پابندیاں-عائد-کر-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org