QR CodeQR Code

جی بی الیکشن، جماعت اسلامی کیجانب سے دینی جماعتوں کے الائنس کی تجویز

16 Jul 2020 11:45

اپنے ایک انٹرویو میں جماعت اسلامی جی بی کے رہنما مولانا عبد السمیع کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں دینی جماعتوں کا الائنس اس لئے ضروری ہے کہ اس سے آپس میں رواداری کو فروغ ملے گا، لیاقت بلوچ گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے، تاکہ تمام دینی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر انتخابات میں حصہ لے سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی گلگت بلتستان نے جی بی الیکشن میں دینی جماعتوں کے الائنس کی تجویز دیدی۔ جماعت اسلامی شعبہ سیاسیات کے امیر مولانا عبد السمیع نے کہا ہے کہ آمدہ انتخابات میں جماعت اسلامی کی جانب سے 13 امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے گا اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم دینی جماعتوں پر مشتمل الائنس بنائیں، چاہے اس کا جو بھی نام ہو، ملکر انتخابات میں الائنس کی شکل میں امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے، تاکہ اسمبلی میں دینی جماعتوں کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی ہوسکے۔

ایک انٹرویو میں مولانا عبد السمیع کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں دینی جماعتوں کا الائنس اس لئے ضروری ہے کہ اس سے آپس میں رواداری کو فروغ ملے گا، اس وقت لیاقت بلوچ ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں اور ملی یکجہتی کونسل میں تمام دینی جماعتوں کی نمائندگی بھی ہے۔ لیاقت بلوچ گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے، تاکہ تمام دینی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر انتخابات میں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آمدہ انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی کی بھرپور کوشش ہوگی کی 13 نمائندوں کو میدان میں اتار کر کامیاب بنایا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 874770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874770/جی-بی-الیکشن-جماعت-اسلامی-کیجانب-سے-دینی-جماعتوں-کے-الائنس-کی-تجویز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org