0
Thursday 16 Jul 2020 11:43

چچا ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹے، خود پسند اور امریکیوں کیلئے خطرہ ہیں، بھتیجی کا الزام

چچا ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹے، خود پسند اور امریکیوں کیلئے خطرہ ہیں، بھتیجی کا الزام
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی "میری ٹرمپ" نے بھی اُن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی صدر کی بھتیجی ان کے خلاف کتاب بھی لکھ چکی ہیں، جس میں ان سے متعلق بہت سے اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔ میری ٹرمپ نے چچا ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا اور خود پسند شخص قرار دینے کے ساتھ امریکیوں کے لیے خطرہ بھی قرار دیا ہے۔ اب امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں میری ٹرمپ نے کہا کہ ان کے چچا کا امریکا کا صدر رہنا خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ سماج کے لیے ایک برا رویہ رکھنے والے شخص ہیں، اگر انہیں اپنے چچا سے کچھ کہنے کا موقع ملا تو وہ اس کے علاوہ کچھ نہیں کہیں گی کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔

خیال رہے کہ میری ٹرمپ امریکی صدر کے بڑے بھائی آنجہانی فریڈ ٹرمپ جونیئر کی بیٹی ہیں اور امریکی صدر ان کے سگے چچا ہیں۔ کتاب کے پبلشرز نے میری ٹرمپ کی کتاب 14 جولائی کو شائع کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے روکنے کے لیے امریکی صدر کے چھوٹے بھائی اور مصنفہ کے دوسرے چچا رابرٹ ٹرمپ نے عدالت سے رجوع کیا تھا، تاہم عدالت نے ان کا مؤقف مسترد کر دیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 874771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش