0
Thursday 16 Jul 2020 11:57

جی بی کو دیامر ڈیم کی رائلٹی اور مفت بجلی دی جائے، عوامی ایکشن کمیٹی

جی بی کو دیامر ڈیم کی رائلٹی اور مفت بجلی دی جائے، عوامی ایکشن کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی جی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کی رائلٹی گلگت بلتستان کو دی جائے اور یہاں کے عوام کو مفت بجلی دی جائے، ڈیم متاثرین کے معاضے اور ری سٹلمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔ اے اے سی کے وائس چیئرمین مسعود الرحمن نے میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ جی بی میں وافر مقدار میں پانی ہونے جے بائوجود بھی لوگ اندھیرے میں ہیں، پرائیوٹ سطح پر سرمایہ کاری کے مواقع ہیں لیکن ہمارے وسائل کو ہمارے لئے استعمال میں نہیں لایا جا رہا، عوام کو یہاں کے وسائل سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر حکومت قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ وفاقی حکومت وسائل پر قبضے کرنے کے بجائے مزید سہولیات فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 874778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش