0
Thursday 16 Jul 2020 12:17

جی بی میں کرونا وائرس کے ریکارڈ 42 نئے کیسز

جی بی میں کرونا وائرس کے ریکارڈ 42 نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ریکارڈ 42 نئے کیسز سامنے آگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق بدھ کے روز جی بی میں 42 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 13 صحت یاب ہوگئے ہیں۔ سب سے زیادہ کیسز ہنزہ سے سامنے آئے جہاں 26 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی۔ گلگت سے 7، شگر 4، استور سے 3 اور کھرمنگ سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جی بی میں کرونا وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 1742 ہوگئی ہے جن میں سے1389 مریض صحت یاب جبکہ 323 مریض زیر علاج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش