QR CodeQR Code

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپس کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

16 Jul 2020 15:34

ضلع کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی کے مختلف علاقوں جس میں میٹھا خان، بوسی تنگ، استرزئی پایان، ابراہیم زئی ہنگو، بابر میلہ ہنگو، لودھی خیل، کام سام، کیزار مرائی، سترسام اورکزئی سپائے اورکزئی، زیڑہ اورکزئی، انڈخیل اورکزئی میں ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن شعبہ محبین کے زیر اہتمام ڈویژن بھر میں فکری، تعلیمی اور تربیتی ورکشاپس کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ جس کے تحت ضلع کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی کے مختلف علاقوں جس میں میٹھا خان، بوسی تنگ، استرزئی پایان، ابراہیم زئی ہنگو، بابر میلہ ہنگو، لودھی خیل، کام سام، کیزار مرائی، سترسام اورکزئی سپائے اورکزئی، زیڑہ اورکزئی، انڈخیل اورکزئی میں ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ ان ورکشاپس میں علمائے کرام، ڈویژنل سنئیر احباب، ڈویژنل کابینہ کے برادران نے مختلف موضوعات، عقائد، احکام، ناصران امام مہدی (عج) کی خصوصیات، تعلیمی سرگرمیاں کے موضوعات پر دروس دیئے اور اسکاوٹ ایکٹیوٹی کے ساتھ پروجیکٹر کے ذریعے اسلامی و ثقافتی ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔ علاوہ ازیں ورکشاپس کے آخر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 874825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874825/ا-ئی-ایس-او-پشاور-ڈویژن-کے-زیر-اہتمام-تربیتی-ورکشاپس-کا-پہلا-مرحلہ-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org