QR CodeQR Code

بی آرٹی پشاور کے اسٹیشن سے سامان چوری، مقدمہ درج

16 Jul 2020 16:28

ايف آئی آر کے مطابق چوکیدار کی موجودگی میں لفٹ کے کاؤنٹر ویٹ چوری ہوئے، جن کی قيمت 3 لاکھ روپے ہے۔ پراجیکٹ منیجر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج ایف آئی آر میں مزید لکھا گیا ہے کہ کاؤنٹر ویٹ چوری ہونے کی وجہ سے لفٹ کو بھی نقصان پہنچا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کا میگا پراجیکٹ بی آر ٹی مکمل تو نہ ہوسکا مگر اسٹيشن ميں موجود سامان چوری ہونے لگا، پوليس نے مقدمہ درج کر ليا۔ پشاور کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی کے افتتاح سے پہلے ہی سامان چوری ہونے لگا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ايف آئی آر کے مطابق چوکیدار کی موجودگی میں لفٹ کے کاؤنٹر ویٹ چوری ہوئے، جن کی قيمت 3 لاکھ روپے ہے۔ پراجیکٹ منیجر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج ایف آئی آر میں مزید لکھا گیا ہے کہ کاؤنٹر ویٹ چوری ہونے کی وجہ سے لفٹ کو بھی نقصان پہنچا۔


خبر کا کوڈ: 874832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874832/بی-ا-رٹی-پشاور-کے-اسٹیشن-سے-سامان-چوری-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org