0
Thursday 16 Jul 2020 16:34

خیبر پختونخوا، سرکاری سکولوں کی مفت کتابوں میں 1.45 ارب روپے کے گھپلے ہوئے

خیبر پختونخوا، سرکاری سکولوں کی مفت کتابوں میں 1.45 ارب روپے کے گھپلے ہوئے
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو نے خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں تقسیم ہونے والے مفت کتب کی تقسیم میں گھپلوں کی انکوائری مکمل کر لی۔ انکوائری دستاویز کے مطابق صوبے میں 2012ء سے 2016ء تک اربوں کے گھپلے ہوئے، کتب کی تقسیم میں خیبر پختونخوا میں 1.45 ارب روپے کے گھپلے ہوئے۔ حالیہ ضم شدہ اضلاع میں بھی 31 کروڑ کے گھپلوں کا انکشاف، سرکاری سکولوں کیلئے ضرورت سے زائد کتب چھاپے گئے۔ انکوائری دستاویز کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دیر بالا نے ضرورت سے زیادہ کتب کی ڈیمانڈ کی، ضلعی ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے ضرورت سے زائد کتب مارکیٹ میں بیچنے کی کوشش کی گئی۔ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے سرکاری کتب مارکیٹ بیچنے لے جانے والی گاڑیوں کو پکڑا، گھپلوں سے سرکاری خزانے کو 1.76 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
خبر کا کوڈ : 874834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش