0
Thursday 16 Jul 2020 16:39

چترال میں سیلاب کے باعث امدادی سرگرمیاں جاری

چترال میں سیلاب کے باعث امدادی سرگرمیاں جاری
اسلام ٹائمز۔ لوئر چترال کے علاقے گولین میں سیلابی ریلے کے باعث رابطہ سڑکیں، پل، گھر، مویشی خانے اور مسجد کے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے مطابق لوئر چترال کے علاقے گولین سمیت مشیلک اور مکاؤ میں سیلابی ریلے کے باعث رابطہ سڑکیں، پل، گھر، مویشی خانے اور مسجد کے متاثر ہونے کی اطلاعات پر میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر خطیر احمد کے مطابق ریسکیو 1122 نے دستیاب وسائل سے آمدورفت کیلئے عارضی پل بھی قائم کر دیا ہے اور پانی کے تیز بہاؤ کے باوجود پل پر سے عوام کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں اس وقت گولین میں مریضوں کو طبی امداد فراہم کر رہی ہیں، جبکہ ریسکیو 1122 کو تمام ضروری سامان اور آلات مہیا کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش