QR CodeQR Code

لاک ڈاؤن، سندھ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا حکم جاری

16 Jul 2020 16:42

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی کو لگائی گئی پابندیاں 15 اگست تک مزید برقرار رہیں گی، تمام مزارات بند ہوں گے، ہر قسم کی تقاریب پر پابندی عائد ہوگی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مزید ایک ماہ بند رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی، یکم جولائی کو لگائی گئی پابندیاں 15 اگست تک مزید برقرار رہیں گی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔ لاک ڈاؤن میں توسیع 15 اگست تک کی گئی ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات سمیت پارکس بھی 15 اگست بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی کو لگائی گئی پابندیاں 15 اگست تک مزید برقرار رہیں گی، تمام مزارات بند ہوں گے، ہر قسم کی تقاریب پر پابندی عائد ہوگی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مزید ایک ماہ بند رہے گی۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ نے یکم جولائی 2020ء کو صوبے میں جاری لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک کی توسیع کی تھی۔ اس ضمن میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ہفتے میں دو دن کاروبار مکمل طور پر بند رہے گا۔ ہفتے اور اتوار کے دنوں میں سبزی فروشوں کے علاوہ کسی دوسرے کاروبار کو کھلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح تھا کہ تعلیمی ادارے، شادی ہالز، بزنس سینٹرز، ایکسپو ہالز اور عوامی مقامات بدستور بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں ہوم ڈلیوری کی سہولت گیارہ بجے تک حاصل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 874837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874837/لاک-ڈاؤن-سندھ-میں-مزید-ایک-ماہ-کی-توسیع-کا-حکم-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org