QR CodeQR Code

کراچی میں لوڈشیڈنگ، عامر لیاقت کا احتجاجاً مستعفی ہونے کا اعلان

16 Jul 2020 16:48

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اعتراف کرتا ہوں کہ میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں، اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کرانے سے قاصر ہوں، کراچی خصوصاً اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا اور سسکنا نہیں دیکھا جاتا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے وزیراعظم سے ملاقات میں استعفیٰ پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک بے بس ایم این اے ہوں اور اپنے لوگوں کو بجلی فراہم کرانے سے قاصر ہو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ اعتراف کرتا ہوں کہ میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں، اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کرانے سے قاصر ہوں۔ عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ کراچی خصوصاً اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا اور سسکنا نہیں دیکھا جاتا اور مونس علوی کے جھوٹ برداشت نہیں کرسکتا، وزیراعظم سے وقت مانگا ہے، مل کر انہیں استعفیٰ پیش کر دوں گا۔


خبر کا کوڈ: 874841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874841/کراچی-میں-لوڈشیڈنگ-عامر-لیاقت-کا-احتجاجا-مستعفی-ہونے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org