QR CodeQR Code

کراچی والے تیار ہوجائیں، کل تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان

16 Jul 2020 16:55

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں دوبارہ لو پریشر ایریا سامنے آیا ہے، تھرپارکر، ٹھٹھہ اور بدین میں گزشتہ رات تیزبارش ہوئی، ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں آج رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگا اور کل تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ظاہر کردیا ہے، تاہم بارش کا یہ اسپیل زیادہ طویل نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں دوبارہ لو پریشر ایریا سامنے آیا ہے، تھرپارکر، ٹھٹھہ اور بدین میں گزشتہ رات تیزبارش ہوئی، ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں آج رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگا اور کل تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارش کا اسپیل زیادہ طویل نہیں ہوگا، یہ سلسلہ ایک سے ڈیڑھ دن تک رہنے کا امکان ہے جبکہ تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، میرپورخاص اور حیدرآباد میں بارش کا سلسلہ 3 دن تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 874845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874845/کراچی-والے-تیار-ہوجائیں-کل-تیز-ہواؤں-اور-گرج-چمک-کیساتھ-بارش-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org