0
Thursday 16 Jul 2020 17:37

تعلیمی اداروں میں قرآن مجید ترجمے کیساتھ پڑھانے کی قرارداد کی منظوری خوش آئند ہے، جماعت اسلامی

تعلیمی اداروں میں قرآن مجید ترجمے کیساتھ پڑھانے کی قرارداد کی منظوری خوش آئند ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھانے کے حوالے سے قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ مرکزی و صوبائی حکومتیں اس پر عمل درآمد کرکے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ ایک بیان میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ قرآن اللہ کی کتاب اور پوری انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہے، تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کا اردو ترجمہ پڑھنے سے آنے والی نسلوں کیلئے علم کے راستے کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں جہاد اور اسلام کا نام لینا جرم بن گیا ہے، جہاں پر مندر، گرجا گھر، چرچ، سینما گھر اور بے حیائی کے فروغ کی مکمل آزادی ہے، مگر مسجد و مدرسہ بنانے پر پابندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ طرز حکومت قیام کی دعویدار پی ٹی آئی حکومت میں بھی اسلامی اسباق نکالے گئے، جہاد سے متعلق آیات حذف کی گئی ہیں، امہات المومنین کے بارے میں اسباق خارج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قرارداد قابل تحسین ہے، صوبائی و مرکزی حکومتیں اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، کیونکہ یوں تو پاکستانی قومی اسمبلی نے پہلے بھی بہت سی قراردادیں منظور کی ہیں، مگر ان پر عمل نہیں ہو سکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 874853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش