0
Thursday 16 Jul 2020 19:58

چہروں سے نہیں نظام کی تبدیلی سے ہی ملک و قوم کے مسائل حل ہونگے، اسداللہ بھٹو

چہروں سے نہیں نظام کی تبدیلی سے ہی ملک و قوم کے مسائل حل ہونگے، اسداللہ بھٹو
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ محض چہروں سے نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی سے ہی ملک و قوم کے مسائل حل ہو سکتے ہیں، این ایف سی ایوارڈ کا خاتمہ صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ہے، صوبائی فنانس کمیشن میں بھی ناانصافی کی گئی، تو مسائل بڑھیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون سندھ کے علاقے گوٹھ حاجی شیر خان جمالی میں میڈیا سیل جماعت اسلامی سندھ کے کارکن وزیر علی جمالی کے صاحبزادے لقمان جمالی کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کے موقع پر بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز، صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے۔ اسد اللہ بھٹو نے مزید کہا کہ آٹے سے لیکر دودھ کی قیمتوں میں اضافہ تک عوام مہنگائی و ناانصافی کی چکی میں پس رہے ہیں، ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے مہنگائی کے خاتمے اور عوامی ریلیف کے جتنے بھی وعدے کئے تھے، وہ سب ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش