QR CodeQR Code

عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی کیلئے کورونا فری قصائی تلاش کرنا ہوگا، سندھ حکومت

16 Jul 2020 19:24

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا نیگٹو اور تجربےکار قصائیوں سے قربانی کے جانور ذبح کرائے جائیں اور قربانی کے جانوروں کی ویڈیو لنک، آن لائن خریداری کو ترجیح دی جائے، قربانی کا فریضہ مستند فلاحی تنظیموں اور مدارس کے ذریعے کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے شہریوں کو نئی مشکل میں ڈال دیا اور کہا عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی کیلئے کورونا فری قصائی تلاش کرنا ہوگا اور سماجی فاصلے کو فوقیت دینا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی سے متعلق ایس او پیز جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ قربانی کیلئے سماجی فاصلے کو فوقیت دینا ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا نیگٹو اور تجربےکار قصائیوں سے قربانی کے جانور ذبح کرائے جائیں اور قربانی کے جانوروں کی ویڈیو لنک، آن لائن خریداری کو ترجیح دی جائے۔ سندھ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قربانی کا فریضہ مستند فلاحی تنظیموں اور مدارس کے ذریعے کیا جائے۔

گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بھر میں مویشی منڈیوں کو کھولنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ مویشی منڈیاں ایس او پیز کے تحت کھولی جائیں گی تاہم منڈیوں میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ مویشی منڈیوں سےمتعلق ایس او پیز کا اجراء ہوگا، عوام مویشی منڈیوں میں جانے سے گریز کریں جبکہ موبائل ٹیمز مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کے کورونا ٹیسٹ کرے گی۔ مراد علی شاہ نے جانوروں کی قربانی کیلئے یونین کونسل سطح پر مخصوص جگہ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا جانوروں کی قربانی کیلئے مخصوص جگہ بنائی جائیں، اگر گلی گلی جانور ذبح ہوں گے تو بیماریاں پھیلیں گی۔


خبر کا کوڈ: 874865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874865/عیدالاضحی-پر-جانوروں-کی-قربانی-کیلئے-کورونا-فری-قصائی-تلاش-کرنا-ہوگا-سندھ-حکومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org