QR CodeQR Code

میرے ہوتے ہوئے آپکا استعفیٰ منظور نہیں ہوگا، علی زیدی کا عامر لیاقت کو جواب

16 Jul 2020 19:46

اپنی ٹوئیٹ میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی عامر لیاقت کو امید دلاتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور نے لکھا کہ انشاء اللہ مل کر کراچی کی روشنیاں لوٹائیں گے، عامر بھائی! بلاول سے وصیت کی تصدیق شدہ کاپی تو مانگ لیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے مستعفی ہونے کے اعلان پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا ردعمل آگیا۔ سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی جانب سے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کے اعلان پر علی زیدی نے جوابی ٹوئٹ میں کہا کہ چھوٹا سا آدمی ہوں لیکن میرے ہوتے ہوئے آپکا استعفیٰ منظور نہیں ہوگا۔ پارٹی رکن اسمبلی عامر لیاقت کو امید دلاتے ہوئے علی زیدی نے لکھا کہ انشاء اللہ مل کر کراچی کی روشنیاں لوٹائیں گے، عامر بھائی! بلاول سے وصیت کی تصدیق شدہ کاپی تو مانگ لیں۔


خبر کا کوڈ: 874870

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874870/میرے-ہوتے-ہوئے-آپکا-استعفی-منظور-نہیں-ہوگا-علی-زیدی-کا-عامر-لیاقت-کو-جواب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org