0
Thursday 16 Jul 2020 20:53

پشاور میں قتل کے اندوہناک واقعے کا ڈراپ سین

پشاور میں قتل کے اندوہناک واقعے کا ڈراپ سین
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی محمد ریاض خان کے مطابق پولیس تھانہ نستہ نے غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے، جبکہ ان سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں مقتولہ خاتون کے دو دیور بھی شامل ہیں، جبکہ باقی دو ان کے ساتھی ہیں۔ ملزمان نے چند روز قبل گھر آئے ہوئے مہمان کو بھابھی کے ساتھ دیکھ کر دونوں کو قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول علی اکبر سرکاری ملازم تھا، جو چھٹی پر اپنی رشتہ دار خاتون سے ملنے آیا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ نستہ میں مقدمہ پہلے ہی درج کیا جا چکا تھا۔
خبر کا کوڈ : 874875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش