1
Thursday 16 Jul 2020 22:16

امریکہ شام کے علاقے "التنف" میں مسلح دہشتگردوں کو فوجی تربیت دے رہا ہے، روس

امریکہ شام کے علاقے "التنف" میں مسلح دہشتگردوں کو فوجی تربیت دے رہا ہے، روس
اسلام ٹائمز۔ روس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ شامی علاقے "التنف"، جو عراق اور اردن کے ساتھ ملتا ہے، کے اندر مسلح دہشتگردوں کو عسکری تربیت دینے میں مصروف ہے۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس حوالے سے موثق اطلاعات موجود ہیں کہ شام میں موجود امریکی فورسز شامی علاقے التنف اور اس کے گردونواح کے اندر بڑی تعداد میں مسلح دہشتگردوں کو عسکری تربیت دے رہی ہیں۔ واضح رہے کہ شامی ماہرین کی جانب سے بھی گذشتہ چند دنوں کے دوران "التنف" میں ہی امریکی فورسز کے ہاتھوں دہشتگردوں کی عسکری تربیت پر بارہا متنبہ کیا جا چکا ہے۔ اس سلسلے میں شامی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ داعشی دہشتگردوں کی موجودگی کو شامی علاقوں میں اپنے باقی رہنے کا بہانہ قرار دے چکا ہے لہذا اگر داعشی دہشتگرد باقی نہ بچیں تو امریکہ خود ہی انہیں وجود میں لے آتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 874877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش