0
Thursday 16 Jul 2020 22:19

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دیدی گئی

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دینے کی پیشکش قبول کرلی جس کے بعد کلبھوشن یادیو نے بھارتی ناظم الامور سے ملاقات کی ہے۔ بھارت نے جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دینے کی پاکستان کی پیشکش قبول کرلی جس کے بعد کلبھوشن سے بھارت کے ناظم الامور گورو اہلووالیا نے ملاقات کی، قونصلر ملاقات کے لیے کلبھوشن کی موجودگی کے مقام کو خفیہ رکھا گیا اور قونصلر رسائی اسلام آباد میں محفوظ مقام پر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی موجودگی کے مقام کو سب جیل قرار دیا گیا جبکہ کلبھوشن یادیو قونصلر ملاقات میں نظرثانی پٹیشن پر دستخط بھی کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک دوسری بار قونصلر رسائی دی، یہ قونصلر رسائی بھارتی درخواست پر فراہم کی گئی، قونصلر رسائی 3 بجے فراہم کی گئی جس میں بھارتی ہائی کمیشن کے 2 قونصلر افسران نے کلبھوشن یادیو سے ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق ویانہ کنونشن کے تحت پہلی قونصلر رسائی 2 ستمبر 2019ء کو فراہم کی گئی تھی جبکہ 25 دسمبر 2017ء کو کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کرائی گئی تھی۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے نظرثانی پٹیشن فائل کرنے کی مدت 60 روز کی ہے، امید ہے بھارت اس حوالے سے پاکستان سے تعاون کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے گذشتہ دنوں بھارت کو کل بھوشن یادیو تک ایک مرتبہ پھر قونصلر رسائی کی فراہمی کی پیشکش کی تھی، اس کے علاوہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل کا موقع دیا تاہم کلبھوشن یادیو نے عدالت میں سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 874878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش