0
Thursday 16 Jul 2020 22:24

عید الاضحی کے دوران کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنایا جائے، وزیراعظم

عید الاضحی کے دوران کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنایا جائے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ملاقات کی ہے جس میں عید الاضحیٰ کے حوالے سے مرتب کیے جانے والے ایس او پیز اور ان  پر عمل درآمد سے متعلق  انتظامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے لاہور اور پشاور کے دورے، صوبائی حکام سے ملاقاتوں اور کوئٹہ اور کراچی کے آئندہ دوروں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ عیدالضحیٰ پر ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے تمام انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ محرم کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے بھی ایس او پیز مرتب کئے جائیں اور ان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ وزیرِ اعظم نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے  اور خصوصاً عیدالضحی کے دوران کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے کیے جانے والے انتظامات کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 874879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش